• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 59427

    عنوان: کیا فرض نماز لاؤڈ اسپیکر سے ادا کی جاسکتی ہے؟

    سوال: (۱) کیا فرض نماز لاؤڈ اسپیکر سے ادا کی جاسکتی ہے؟ (۲) کیا مسجد کی کھڑکی جو سرکاری روڈ پر کھلتی ہے ، اس کھڑکی پر دکان دے کر اس کا کرایہ کا پیسہ مسجد میں لگایا جاسکتاہے ؟پوری دکان سرکاری روڈ پر ہے؟ کیا ایک فیٹ مسجد کی زمین اور ایک فیٹ سرکاری زمین ملا کر دکان بنائی گئی دکان کے کرایہ کا روپیہ مسجد میں لگا یا جاسکتاہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 59427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 795-780/H=8/1436-U (۱) اگر ضرورةً لاوٴڈ اسپیکر لگایا جائے اور بقدر ضرورت آواز کا پھیلاوٴ رکھا جائے تو فرض نماز لاوٴڈ اسپیکر پر ادا کی جاسکتی ہے۔ (۲) دوکان کی جو صورتِ واقعیہ ہے؟ اس کو صاف صحیح واضح لکھ کر استفتاء کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند