• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 59354

    عنوان: امام کے بائیں طرف والا اقامت کہہ سکتاہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص امام کے بائیں طرف کھڑا ہو تو کیا وہ اقامت کہہ سکتاہے، میں نے دیکھا کہ میں بہت سے لوگ ایسا کرتے ہیں اور بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ یہ غلط ہے، اور اقامت کہنے کے لیے امام کے دائیں طرف کھڑا ہونا چاہئے۔ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

    جواب نمبر: 59354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 799-646/D=7/1436-U اقامت کہنے والے کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا بہتر ہے، اس کے علاوہ داہنی طرف یا بائیں طرف کھڑا ہوجائے تو کوئی حرج نہیں، جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند