• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58949

    عنوان: جو سجدے پر قادر نہ ہو وہ نماز كیسے پڑھے؟

    سوال: (۱) جو بندہ سجدے پر قادر نہ ہو وہ نماز کیسے ادا کرے ؟ (۲) جو بندہ قیام اور قعدہ پر قادر نہ ہو لیکن رکوع ، سجدہ کرسکتاہو وہ کرسی پر نماز کیسے ادا کرے؟

    جواب نمبر: 58949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 679-679/M=7/1436-U (۱) جو شخص سجدہ کرنے پر قادر نہ ہو اس سے نماز میں قیام کا فریضہ ساقط ہوجاتا ہے، لہٰذا ایسا شخص اگر کھڑے کھڑے اشارے سے نماز پڑھے تو جائز ہے، البتہ خلاف اولی ہے اور افضل یہ ہے کہ زمین پر بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھے۔ وإن تعذرا لیس تعذرہما شرطًا بل تعذر السجود کافٍ لا القیامُ، أومأ بالہمز قاعدًا وہو أفضل من الإیماء قائما لقربہ من الأرض․ (الدر المختار: ۲/۹۷-۹۸، ط: سعید)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند