• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 5888

    عنوان:

    میں اپنی مسجد کچھ لوگوں کو ہر فرض نماز کی دعا کے بعد سنت پڑھنے سے پہلے پانچ منٹ سے دس منٹ تک کچھ پڑھتے ہوئے دیکھا کرتا تھا۔ اپنا ذکر مکمل کرنے کے بعد وہ لوگ سنت پڑھتے تھے۔ میں نے سنا ہے کہ جب فرض نماز کے بعد سنت نماز ہو تو پہلے ہمیں سنت پڑھنی چاہیے اس کے بعد ذکر کرنا چاہیے۔ اس سے میں پریشانی میں ہوں، صحیح طریقہ کیا ہے، برائے کرم اس پر روشنی ڈالیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 593=635/ ل

    آپ نے صحیح سنا ہے جن نمازوں کے بعد سنن و نوافل ہیں ان نمازوں کے بعد مختصراً دعاء ذکر کرکے سنن و نوافل میں مشغول ہوجانا چاہیے، اپنے اوراد و وظائف کو سنن و نوافل کے بعد مکمل کرنی چاہیے:

    وَ قَدْ کَرِہُوْا بَعْد الفَرَاغِ قُعُوْدَہُمْ          لِسُنَّةِ خَیْرِ الْخَلْقِ فِیْما تُصَوَّرَ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند