• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58865

    عنوان: ظہر اور عصر كی نماز كے وقت میں تذبذب ؟

    سوال: ظہر اور عصر کی نماز کے درمیان وقت کے بارے میں میں تذبذب میں ہوں،میں نے ایک ویب سائٹ http://www.islamicfinder.org میں دیکھا کہ عصر کا وقت 3:56بجے ہے اور دوسری ویب سائٹ میں جیسے islaicfinder میں 4:54بجے ہے،یہ اکتیس مارچ کی بات ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ ظہر کا وقت کب ختم ہوتاہے اور عصر کا وقت کب شروع ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 58865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 816-846/L=7/1436-U عصرکے وقت کی ابتداء میں اختلاف ہے اسی اختلاف کی بنا پر دونوں ویب سائٹ پر دو وقت مذکور ہیں حنفیہ کے نزدیک سایہ اصلی کے علاوہ جب ہرچیز کا سایہ دو مثل کے برابر ہوجائے اس وقت عصر کا وقت شروع ہوتا ہے اس لحاظ سے 4:54 والا وقت درست ہے، آپ اسی کے مطابق عصر کی نماز ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند