• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58804

    عنوان: میں جب بھی مسجد جاتاہوں تو لوگ اور امام مجھے کہتے ہیں کہ اقامت سے پہلے آؤ ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میں جب بھی مسجد جاتاہوں تو لوگ اور امام مجھے کہتے ہیں کہ اقامت سے پہلے آؤ ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 58804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 562-554/H=6/1436-U حکمت کے ساتھ اقامت سے پہلے آنے کی ترغیب دینے میں کچھ مضائقہ نہیں، آپ کی عبادت اگر عین ا قامت کے وقت یا بعد میں آنے کی ہے تو کوئی ترغیب دے یا نہ دے آپ کو خود بھی مسجد میں اقامت سے پہلے آنے کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ تکبیر تحریمہ بھی فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو اور جماعت کا ثواب بھی پورا پورا حاصل ہوجائے، نماز میں خشوع خضوع اور دلجمعی کا بھی کامل میسر آسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند