• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58787

    عنوان: زید کا وطن اصلی بنارس میں ہے ، لیکن زید تنہا دلی میں کسی بس کی کنڈیکٹری کرتاہے اور وہ جس بس میں کنڈیکٹری کرتاہے وہ بس دلی سے مظفر نگر چلتی ہے نیز زید کو ہر رات مظفر نگر میں ہی گذارنی پڑتی ہے پھر صبح کو دہلی جاناہوتاہے اور شام کو مظفر نگر پھر صبح کو دلی جانا ہوتاہے اور پھر شام کو مظفر نگر ․․․ایسا ہوتاہے، تو اس حالت میں زید چار رکعت والی نماز کو قصر پڑھے یا اتمام کرے گا؟

    سوال: زید کا وطن اصلی بنارس میں ہے ، لیکن زید تنہا دلی میں کسی بس کی کنڈیکٹری کرتاہے اور وہ جس بس میں کنڈیکٹری کرتاہے وہ بس دلی سے مظفر نگر چلتی ہے نیز زید کو ہر رات مظفر نگر میں ہی گذارنی پڑتی ہے پھر صبح کو دہلی جاناہوتاہے اور شام کو مظفر نگر پھر صبح کو دلی جانا ہوتاہے اور پھر شام کو مظفر نگر ․․․ایسا ہوتاہے، تو اس حالت میں زید چار رکعت والی نماز کو قصر پڑھے یا اتمام کرے گا؟

    جواب نمبر: 58787

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 383-348/Sn=6/1436-U چوں کہ زید کو مظفر نگر سے ہرروز شرعی مسافت؛ بلکہ اس سے زیادہ کا سفر کرنا پرتا ہے؛ اس لیے ”مظفرنگر“ اس کے لیے ”وطنِ اقامت“ نہ بنے گا، اگرچہ اس کی نیت مسلسل پندرہ یا اس سے زیادہ راتیں ”مظفرنگر“ میں گزارنے کی ہو؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں زید مظفرنگر میں چار رکعات والی فرض نمازوں میں قصر کرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند