• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58662

    عنوان: نماز میں تشہد میں التحیات کے بعد درود شریف پڑھ کر کونسی دعا پڑھنی چاہئے؟ حصن حصین میں ۷ /۸ دعائیں ہیں، ایک ان میں تھوڑی بڑی بڑی ہیں ․․․․․․یہ اللہم انی ظلمت والی پڑھنا ضروری ہے؟ اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ ساری دعا پڑھنے کے بعد ایک بار سید الاستغفار ضرورپڑھیں ․․․․․تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: نماز میں تشہد میں التحیات کے بعد درود شریف پڑھ کر کونسی دعا پڑھنی چاہئے؟ حصن حصین میں ۷ /۸ دعائیں ہیں، ایک ان میں تھوڑی بڑی بڑی ہیں ․․․․․․یہ اللہم انی ظلمت والی پڑھنا ضروری ہے؟ اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ ساری دعا پڑھنے کے بعد ایک بار سید الاستغفار ضرورپڑھیں ․․․․․تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 58662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 348-313/Sn=6/1436-U التحیات ودرود کے بعد کوئی بھی دعا پڑھی جاسکتی ہے؛ البتہ اس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہونا بہتر ہے۔ ”الہم إنی ظلمت الخ پڑھنا ہی ضروری نہیں ہے، ”حصن حصین“ میں درج دعائیں بھی پڑھی جاسکتی ہیں، نیز استغفار پڑھنا بھی درست ہے؛ البتہ امام کو طویل دعا پڑھنے سے احتیاط کرنا چاہیے؛ تاکہ لوگوں کے لیے گراں بار نہ ہو۔ ودعا بالعربیة․․․ بالأدعیة المذکورة في القرآن والسنذة لا بما یشبہ کلام النّاس الخ (درمختار مع الشامي: ۲/۲۳۳، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند