• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58654

    عنوان: لڑكی مائكے میں نماز قصر كرے یا اتمام؟

    سوال: عبدا لمجید کا حقیقی گھر وانیامباڈی ہے،کئی سالوں سے چنئی میں رہائش پذیر ہوں، میرا وطن حقیقی ہے ، اس لئے جب بھی میں وانیامبائی آتاہوں، میری بیوی اور بیٹی اپنی فرض نماز پوری پڑھتے ہیں ، میری بیٹی کی شادی ہوگئی ، انبور میں جو وانیامبائی کے قریب ۱۸ کلو میٹر ہے۔ سوال یہ ہے کہ میری بیٹی جب وانیامبائی آتی ہے تو کیا وہ اپنی نماز پوری پڑھے گی یا قصر کرے گی؟

    جواب نمبر: 58654

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 516-509/H=6/1436-U وانمباڑی اور آمبور کے درمیان صرف اٹھارہ کلومیٹر کا فاصلہ ہے تو ایسی صورت میں آپ کی بیٹی آمبور (سسرال) سے وانمباڑی (میلکہ) آئے یا وانمباڑی سے آمبور آئے یا دونوں جگہوں میں کتنے ہی دن رہے بہرصورت وہ نماز پوری پڑھے گی قصر کے احکام اس پر لاگو نہ ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند