• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58480

    عنوان: قضا شدہ فرض اور واجب نمازوں کی ادائیگی بہرحال ضروری ہے

    سوال: کیا بہت ساری قضا نمازیں ذمے میں ہوں تو ان کے ادا کرتے ہوئے کوئی مختصر طریقہ شریعت میں ممکن نہیں؟ تاکہ یہ جلد ذمے سے اتر سکیں؟ کسی سے سنا ہے کہ اگر نمازکے فرائض اور واجبات ہی ادا کرلیں تو نماز ہو گئی ، کیا ایسا کرسکتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر اس کا تفصیلی طریقہ بتادیں۔ کونسی رکعت میں کیا کیا اور کتنا کتنا پڑھیں یعنی دو /تین/ چار رکعت والی فرض نماز اور وتر کیسے پڑھیں؟

    جواب نمبر: 58480

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 596-596/M=6/1436-U قضا شدہ فرض اور واجب نمازوں کی ادائیگی بہرحال ضروری ہے، نماز میں جو چیزیں فرض اور واجب ہیں ان کی ادائیگی بہرصورت لازم ہے، اور نماز کے سنن اور مستحبات کو بھی ترک نہ کرنا چاہیے، مکروہ اوقات کے علاوہ کسی بھی وقت میں جتنی بھی قضا شدہ نماز ادا کرسکیں کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند