• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58432

    عنوان: نماز ادا کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

    سوال: نماز ادا کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟حنفی مسلک کے مطابق کچھ ہے اور اہل حدیث کے مطابق کچھ اور۔ ہم کو کون سے طریقہ کی اقتداء کرنی چاہیے؟

    جواب نمبر: 58432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 430-448/H=6/1436-U نماز جیسی مہتم بالشان عبادت کے فرائض، واجبات، سنن، آداب مستحبات احادیث مبارکہ کی روشنی میں حنفی مسلک میں مقرر کیے گئے ہیں، ہرہرحکم دلائل شرع سے الحمد للہ ثابت ہے، حدیث شریلف کی شرح اعلاء السنن اور نصب الرایہ (ج) بذل المجہود فی حل ابی داوٴد (د) اوجز المسالک شرح الموطا للإمام مالک وغیرہ کتب معتبرہ میں مفصل بحث موجود ہے، معلوم نہیں آپ کا مبلغ علم کیا ہے؟ اگر اُس کو صاف لکھ دیتے تو اس کو ملحوظ رکھ کر مزید کتب معتبرہ کی طرف رہنمائی کی جاتی، اگر صرف اردو ہی جانتے ہوں تو تجلیاتِ صفدر کا مطالعہ کریں اس میں بھی حنفی مسلک کے طریقہ کے مطابق نماز پڑھنے کے دلائل مذکور ہیں اور غیر مقلدین کے یہاں جو طریقہ رائج ہے اس میں کیا کیا نقائص ہیں اس سے متعلق بھی تجلیاتِ صفدر میں اچھی بحث ہے، یہ کتاب دیوبند کے کتب خانوں میں قیمتاً عام طور پر دستیاب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند