• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58196

    عنوان: صاحب ترتیب

    سوال: اگر کسی کی زندگی میں پانچ سے زیادہ نمازیں قضا ھوئی اور اس نے قضا ئے عمری ادا کرلی ، اب اگر اس کی کسی وقت نماز قضا ھوئی تو کیا اب وہ صاحب ترتیب کہلائے گا یا نہیں؟ یعنی اب کیا اگلے وقت کی نماز ادا کرنے سے پہلے اس وقت سے پھلے والی نماز کی قضا نماز پڑھنا لازم ہے ؟

    جواب نمبر: 58196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 367-000/D=5/1436-U صورت مسئولہ میں اگر اس شخص نے اپنی فوت شدہ نمازیں ادا کرلی ہوں اور اب اس کے ذمہ میں کوئی نمازک قضا باقی نہ ہو تو شرعا یہ شخص صاحب ترتیب ہے، یعنی اب نئی نماز فوت ہونے کی صورت میں اس شخص پر وقتیہ نماز پڑھنے سے پہلے فوت شدہ نماز کی قضا کرنا لازم ہے، بشرطیکہ ترتیب کو ساقط کرنے والی کوئی چیز نہ پائی جاے۔ قال الشامي: وقید بقضاء البعض لأنہ لو قضی الکل عاد التریب عند الکل ․․․ وأما إذا قضی الکل فالظاہر أنہ یلزمہ ترتیب جدید․ (الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۵۲۹، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند