• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58180

    عنوان: اگرمسبوق بھولے سے امام کے ساتھ سلام پھیردے اورپھریادآجائے توسجدہ سھولازم ہے یانہیں؟

    سوال: اگرمسبوق بھولے سے امام کے ساتھ سلام پھیردے اورپھریادآجائے توسجدہ سھولازم ہے یانہیں؟

    جواب نمبر: 58180

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 399-369/H=5/1436-U اگر امام سے پہلے یا امام کے ساتھ سلام پھیرا تب تو سجدہٴ سہو لازم نہیں، البتہ اگر امام کے بعد پھیرا جیسا کہ عامةً ایسا ہی ہوتا ہے تو اس صورت میں سجدہٴ سہو واجب ہوجاتا ہے۔ فتاوی شامی وغیرہ میں اس کی صراحت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند