• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58133

    عنوان: حنفی كے لیے شافعی اوقات میں نماز پڑھنا

    سوال: میں تمل ناڈو کے نگر کوئل شہر میں رہتا ہوں یہاں چاروں طرف شافعی مسلک کے لوگ ہیں، دیوبندی لوگوں کی کوئی مسجد نہیں یہاں تک کہ آس پاس کے ضلع میں بھی دیوبندی مسجد نہیں، نماز کے اوقات دیوبنید سے الگ ہیں۔ یہاں سورج 6:40پر نکل رہا ہے اور 6:29 بجے چھپ رہا ہے، نماز کے اوقات اس طرح ہیں: فجر: 5:22 ظہر: 12:20 عصر: 3:45 مغرب: 3:45 عشاء: 7:30 کیا ہم کو ان کے ساتھ ہی نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں؟ (۱) ہماری کون کون سے وقت کی نماز ان کے ساتھ ہوگی؟ (۲) دیوبندی مسلک کے نماز کا چارٹ بنانے کی ترکیب بھی بتائیں۔ (۳) سورج کے نکلنے سے کتنے وقت پہلے صبح صادق ہوتی ہے، سورج کے چھپنے سے عصر اور عشاکا ٹائم شروع ہوتا ہے، مزید معلومات سے وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 58133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 709-735/L=6/1436-U نماز کے اوقات میں صرف عصر میں اختلاف ہے؛ اس لیے آپ چار وقت کی نمازیں انھیں کی اقتداء میں ادا کرلیا کریں، البتہ عصر کی نماز کچھ تاخیر کرکے جب حنفی مسلک کے مطابق عصر کا وقت شروع ہوجائے اس وقت ڑھیں، اگرچہ کچھ اور لوگ مل جائیں تو جماعت کرکے ورنہ تنہا پڑھ لیا کریں، اور اگر کبھی عصر کی نماز بھی ان کی اقتداء میں پڑھی لی تو یہ بھی درست ہے، اور بہتر یہ ہے کہ ان کی اقتدا میں نماز ادا کرنے کے بعد مثلین کے بعد تنہا نماز کا ا عادہ کرلیں۔ نوٹ: نماز کے چارٹ کے لیے آپ مفتاح العلوم میل وشارم، کاشف العلوم چنئی، رفیق العلوم انبور، سے رابطہ کریں یہ تمل ناڈو کے بڑے ادارے ہیں اور حنفی مسلک کے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند