• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58130

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ گر سمع اللہ کی جگہ اللہ اکبر پڑھ لیا توکیا نماز ہوجائے گی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ گر سمع اللہ کی جگہ اللہ اکبر پڑھ لیا توکیا نماز ہوجائے گی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 58130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 429-429/M=5/1436-U رکوع سے اٹھتے ہوئے ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہنا ماثور ومسنون ہے، اس کی جگہ اگر کوئی ”اللہ اکبر“ کہے تب بھی نماز درست ہوجائے گی: في الشامیة: قولہ/ ”ثم یرفع رأسہ من رکوعہ مسمعًا“: إن النبي صلی اللہ علیہ وسلم وأبا بکر وعمر وعلیا وأبا ہریرة -رضی اللہ عنہم- کانو یکبرون عند کل خفض ورفع“․․․ والمراد بالتکبیر الذي فیہ تعظیم للہ -تعالی- جمعًا بین الروایات والآثار والأخبار، رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة ۲/، ط: زکریا/ دیوبند․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند