• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58074

    عنوان: اشراق کا وقت کب ختم ہوتاہے؟

    سوال: میں صرف ”اشراق “ کے معنی جانناچاہتاہوں اور اشراق کا وقت کب ختم ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 58074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 232-232/Sd=5/1436-U لغت میں اشراق کے معنی ہیں سورج طلوع ہونے کی وجہ سے زمین کا روشن ہوجانا اور اشراق کا وقت نصف النہار تک رہتا ہے؛ لیکن سورج طلوع ہونے کے تقریباً بیس منٹ کے بعد اشراق کی نماز پرھنا بہتر ہے۔ قال الآلوسي تحت قولہ تعالی: یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَالْإِشْرَاقِ أي: وقت الإشراق قال ثعلب: یقال: شرقت الشمس إذا طلعت وأشرقت إذا أضاء ت وصفت، فوقتت الإشراق وقت ارتفاعہا عن الأفق الشرعي وصفاء شعاعہا․ (روح المعاني: ۱۲/ ۱۶۷، سورة: ص، الآیة: ۱۸، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت) وعن أنس رضي اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من صلی الفجر في جماعة، ثم قعد یذکر اللہ حتی تطلع الشمس ثم صلی رکعتین، کانت لہ کأجر حجة وعمرة (الترمذي) وقال الطیبي: ثم صلی بعد أن ترتفع الشمس قدر رمح حتی یخرج وقت الکراہة، وہذہ الصلاة تسمی صلاة الإشراق (مرقاة المفاتیح: ۲/۲۴، وکذا في أحسن الفتاوی: ۳/۴۶۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند