• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58026

    عنوان: نماز ، عبادت وغیرہ کرتے ہیں ، ہمیں کیسے پتا لگے کہ ہماری نمازعبادت قبول ہورہی ہے یا نہیں؟ اگرکسی غلطی کی وجہ سے قبول نہیں ہورہی ہے تو وہ کیسے پتا لگے گا؟

    سوال: نماز ، عبادت وغیرہ کرتے ہیں ، ہمیں کیسے پتا لگے کہ ہماری نمازعبادت قبول ہورہی ہے یا نہیں؟ اگرکسی غلطی کی وجہ سے قبول نہیں ہورہی ہے تو وہ کیسے پتا لگے گا؟

    جواب نمبر: 58026

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 287-252/Sn=5/1436-U قرآن کریم میں ہے: بَلَی مَنْ أَسْلَمَ وَجْہَہُ لِلَّہِ وَہُوَ مُحْسِنٌ فَلَہُ أَجْرُہُ عِنْدَ رَبِّہِ وَلَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُونَ(البقرة: ۱۱۲) اس آیت کی رو سے جو شخص بھی اخلاص اور متعلقہ شرائط وآداب کی رعایت کے ساتھ نماز یا کوئی دوسری عبادت کرے گا تو اسے اللہ کے یہاں اس کا اجر ملے گا، بس بندے کو چاہیے کہ اخلاص اور خشوع وخضوع نیز جملہ آداب وشرائط کی رعایت کے ساتھ عبادات کرتا رہے اور اس امید سے کرے کہ اللہ تعالیٰ میری عبادت قبول کرے گا، اس کے آگے کا مکلف وہ نہیں ہے کہ یہ تحقیق اس کے ذمہ نہیں کہ اللہ نے اس کی عبادت قبول کی یا نہیں؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند