عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 58025
جواب نمبر: 58025
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 278-243/Sn=5/1436-U بخاری میں ہے جوشخص اذان سننے کے بعد درج ذیل دعا پڑھے گا، اسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی، وہ دعا یہ ہے: اللَّھُمَّ رَبَّ ھَذِہِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ، وَالصَّلاَةِ القَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الوَسِیلَةَ وَالفَضِیلَةَ، وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَہُ (مشکاة المصابیح ص:۵۶، بحوالہ بخاری) مسلم کی ایک روایت میں ہے: موذن کی اذان سن کر جو شخص درج ذیل دعا پڑھے گا اس کے گناہوں کی مغفرت ہوجائے گی، دعا یہ ہے: أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ، رَضِیتُ بِاللہِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا، وَبِالْإِسْلَامِ دِینًا (مشکاة المصابیح ص: ، بحوالہ مسلم) ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص اخلاص کے ساتھ موٴذن کے کلمات دہرائے اورحی علی الصلاة اور حی علی الفلاح کے جواب میں لاَ حَولَ ولا قُوَةَ إلاّ باللہ العلي العظیم کہے تو وہ (ان شاء اللہ) جنت میں داخل ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند