عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 57871
جواب نمبر: 57871
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 314-300/H=4/1436-U جس جگہ میں کعبة اللہ واقع ہے اس کی سیدھ میں اوپر آسمانوں تک فضاء کعبة اللہ کے حکم میں ہے اکر اس خلا نورد کے پاس سمت قبلہ معلوم کرنے کے آلہ ہے یا جس جہاز سے وہ خلاء میں گھوم رہا ہے اُس میں سمت قبلہ معلوم کرنے کا آلہ نصب ہو جیسا کہ سعودی عرب کے جہازوں میں ہوتا ہے، تو اس آلہ سے جہت قبلہ کی تحقیق کرلے اکر اس طرح کی کوئی صورت نہ ہو اور پاس میں کوئی بتلانے والا بھی نہ ہو تو تحری کرے یعنی خوب سوچے کہ میں اس وقت میں فضا میں جہاں گھوم رہا ہوں وہاں سمت قبلہ کدھر ہوگی بس جس طرف کے سمت قبلہ ہونے پر دل گواہی دے اس سمت کی طرف منہ کرکے نماز پڑھ لے اور یوں خلاء نوردوں کو آلات کے ذریعہ معلوم کرلینا سمت قبلہ کا شاید کچھ بھی مشکل نہ ہو جس طرح سعودی عرب کے جہازوں میں حضرات عملہٴ جہاز بھی آلہ کو دیکھ کر جہت قبلہ بتلانے میں مسافرین کی رہنمائی کردیتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند