• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57623

    عنوان: کیا لحن جلی کا ارتکاب کرنے سے نماز فاسد ھوجاتی ھے ؟ اگر ہاں تو کیا خواتین جو نماز بلند آواز میں نہیں پڑھتیں کیا یہ ھکم ان پر بھی لگے گا؟ ضروری وضاحتیں بیان فرمادیں۔

    سوال: کیا لحن جلی کا ارتکاب کرنے سے نماز فاسد ھوجاتی ھے ؟ اگر ہاں تو کیا خواتین جو نماز بلند آواز میں نہیں پڑھتیں کیا یہ ھکم ان پر بھی لگے گا؟ ضروری وضاحتیں بیان فرمادیں۔

    جواب نمبر: 57623

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 371-371/M=4/1436-U قراء ت کی ایسی غلطی جس سے نماز فاسدہوجاتی ہے، وہ خواتین کوبھی پیش آسکتی ہے، اگرچہ خواتین کے لیے سرّی قراء ت کا حکم ہے، اگر سرّی قرأت میں بھی ایسی غلطی کی کئی جس سے معنی میں تغیر فاحش پیدا ہوگیا تو فساد نماز کا حکم ہوگا چاہے مرد ایسی غلطی کرے یا عورت، بعض غلطی ایسی ہوتی ہے جو قواعد تجوید کی رو سے لحن جلی ہے لیکن اس سے فساد نماز کا حکم نہیں ہوتا، اس لیے جو بھی صورت پیش آئے اس کا حکم مفتی صاحب سے معلوم کرلینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند