• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 5751

    عنوان:

    ایک آدمی کے گھٹنوں میں تکلیف ہے اور نماز میں زمین پر بیٹھ کر کھڑا ہونے میں تکلیف ہوتی ہے ، اس کو کرسی پر نماز پڑھنی بہتر ہے یا زمین پر بیٹھ کر ؟ اگر کرسی پر بیٹھ کر ہے تو اس کا طریقہ بیان فرمادیں۔ جواب جلدی دیں نوازش ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 515=472/ ل

    اگر وہ شخص بیٹھ کر رکوع و سجدہ کے ساتھ نماز پڑھنے پر قادر ہے تو اس کو بیٹھ کر رکوع اور سجدہ کے ساتھ نماز ادا کرنی چاہیے، اس کے لیے کرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے رکوع وسجدہ ادا کرکے نماز پڑھنا درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند