• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57276

    عنوان: اگر نمازمیں قیام کی حالت میں سورہ فاتحہ پڑھ کر رکوع میں جانے کے لیے ہاتھ چھوڑ دیا، اور ایسی حالت میں رکوع میں جاتے جاتے قرأت (سورہ کوثر) پڑھ لی۔ تو کیا اس طرح سے کی گئی قرآت پر نماز ٹھیک ہوجائے گی؟ یعنی کہ اگر سورہ فاتحہ کے بعد قرأت کئے بغیر بھول کر ہاتھ کھول دئے اور اب رکوع میں جانے سے پہلے یاد آیا کہ میں نے قرأت نہیں کی،تو ایسے صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

    سوال: اگر نمازمیں قیام کی حالت میں سورہ فاتحہ پڑھ کر رکوع میں جانے کے لیے ہاتھ چھوڑ دیا، اور ایسی حالت میں رکوع میں جاتے جاتے قرأت (سورہ کوثر) پڑھ لی۔ تو کیا اس طرح سے کی گئی قرآت پر نماز ٹھیک ہوجائے گی؟ یعنی کہ اگر سورہ فاتحہ کے بعد قرأت کئے بغیر بھول کر ہاتھ کھول دئے اور اب رکوع میں جانے سے پہلے یاد آیا کہ میں نے قرأت نہیں کی،تو ایسے صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 57276

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 358-401/L=4/1436-U اگر رکوع میں جانے سے پہلے یہ یاد آجائے کہ ہم نے سورہ نہیں ملائی ہے تو دوبارہ ہاتھ باندھ کر پہلے سورہ مکمل کرلی جائے پھر رکوع کیا جائے، اگر آپ نے رکوع میں جاتے ہوئے اتنی مقدار جھکنے سے پہلے کہ آپ کے ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں تین چھوٹی آیت یا ایک بڑی آیت کی مقدار کے بقدر تلاوت کرلی تھی تو نماز درست ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند