• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57217

    عنوان: مسجد میں دوبارہ جماعت كرنا كیسا ہے؟

    سوال: ایک مسجد میں نماز ہوگئی کیا دوبارہ وہاں جماعت کی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 57217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 401-425/L=4/1436-U مسجد محلہ (جس میں نماز اپنے اوقاتِ مقررہ پر ادا کی جاتی ہو) میں جماعت ثانیہ مکروہ ہے؛ اس لیے ایسی مسجد میں نماز ہوجانے کے بعد دوسری جماعت نہ کی جائے، جماعت کرنی ہو تو خارج مسجد کی جائے یا انفراداً نماز ادا کرلی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند