• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56782

    عنوان: یہ کہاجاتاہے کہ اگر کھانا لگ رہا ہو یا لگا ہوا ہو اور جماعت کا وقت ہو تو جماعت چھوڑ دینی چاہئے؟ کیا یہ شرعاً درست ہے؟

    سوال: یہ کہاجاتاہے کہ اگر کھانا لگ رہا ہو یا لگا ہوا ہو اور جماعت کا وقت ہو تو جماعت چھوڑ دینی چاہئے؟ کیا یہ شرعاً درست ہے؟

    جواب نمبر: 56782

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 112-109/B=2/1436-U ایسی صورت میں جب کہ بہت تیز بھوک لگی ہو تو پہلے تھوڑا سا کھالے جس سے نفس کو تسکین ہوجائے، پھر جماعت میں شریک ہوجائے،اوراگر بہت زیادہ تیز بھوک نہ ہو تو پھر پہلے جماعت سے نماز پڑھے اس کے بعد کھانا کھائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند