• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56688

    عنوان: مسجد جماعت ثانیہ

    سوال: اگر ایک مسجد میں امام موجود ہو اور اس میں ایک بار باجماعت نماز ادا کی گئی ہو تو اس میں دوبارہ باجماعت نماز ادا کی جاتی ہے کہ نہیں اور کوئی ایسی صورت ہے دوبارہ نماز ادا کرنے کی اگر وہ جماعت بازار میں ہوں یا کوئی اور جگہ برائے مہربانی تفصیلاً جواب دیجئے تو بڑی مہربانی ہوگی اللہ جزائے خیر عطا فرمائیں.

    جواب نمبر: 56688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 90-107/L=2/1436-U جس مسجد میں امام وموٴذن مقرر ہوں اور نماز اپنے اوقاتِ مقررہ پر ادا کی جاتی ہو (خواہ وہ مسجد بازار ہی میں کیوں نہ ہو) اس میں جماعتِ ثانیہ (دوسری جماعت کرنا) مکروہ ہے، البتہ اگر کوئی مسجد ایسی ہے جس میں امام وموٴذن مقرر نہیں ہیں اور نہ ہی جماعت اوقات مقررہ پر ادا کی جاتی ہے؛ بلکہ جو آیا اپنی جماعت کرلیا تو ایسی مسجد میں جماعت ثانیہ مکروہ نہیں ہے۔ یکرہ تکرار الجماعة فيمسجد محلة بأذانٍ وإقامة․․․․ والمراد بمسجد المحلة ما لہ إمام وجماعة معلومون (شامي: ۲/۲۸۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند