• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56360

    عنوان: صلاة الحاجات کی حقیقت کیا ہے ؟ یہ صحیح احادیث سے ثابت ہے یا یہ بدعت ہے؟براہ کرم، صحیح احادیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    سوال: صلاة الحاجات کی حقیقت کیا ہے ؟ یہ صحیح احادیث سے ثابت ہے یا یہ بدعت ہے؟براہ کرم، صحیح احادیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 56360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 20-17/B=1/1436-U صلاة الحاجة کا پڑھنا ثابت ہے، یہ بدعت نہیں ہے، ترمذی شریف ج۱ ص۱۰۸ پر حدیث موجود ہے۔ حدیث کچھ لمبی ہے اس لیے ہم نے اسے نقل نہیں کیا، آپ ترمذی شریف اورحدیث کی دیگر کتابوں میں یہ حدیث دیکھ سکتے ہیں، حضرت عبد اللہ ابن ابی اوفی سے مروی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند