• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56245

    عنوان: چڈے پہن كر نماز پڑھنا جس میں گھٹنا كھلا ہوتا ہے؟

    سوال: (۱) آج کل گرمیوں کے لیے جو تین کوارٹر چڈے (لمبے سائز کی چڈھی جو گھٹنے سے اوپر تک ہوتی ہے )نکلے ہیں کیا ان کو پہن کر نمازہوجاتی ہے؟ (۲) دعا مغفرت کے لئے کوئی مخصوص سور رت ہے یا ہم کچھ بھی پڑھ کر بخش سکتے ہیں؟ (۳) کیا صدقہ /خیرات جمعرات کو کرنا زیادہ ثواب اور فضیلت کا باعث ہے یا کسی بھی دن کرنے سے اتنا ہی ثواب ملتاہے؟

    جواب نمبر: 56245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 72-69/B=1/1436-U (۱) جی نہیں! اس کو پہن کر نماز نہ ہوگی۔ دونوں گھٹنوں کا نماز میں چھپانا ضروری ہے۔ (۲) دعائے مغفرت کے لیے کوئی مخصوص سورت نہیں، قرآن کی جو سورہ چاہیں پڑھ کر ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں۔ ۱۱/ مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھ کر بھی ثواب پہنچادینا کافی ہے۔ (۳) اسلام میں سب دن برابر ہیں، البتہ جمعہ کے دن ہرنیک عمل کا ثوا ب کئی گنا زیادہ ملتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند