• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56164

    عنوان: میں احمد آباد میں ملازمت کرتاہوں اور بروڈا میں رہتاہوں، میں روزانہ ٹرین یا بس سے آتاہوں ، بروڈا اور احمد آباد کے درمیان ۱۲۵ کلو میٹر کی مسافت ہے، تو کیا میں قصر پڑھوں یا پوری نماز پڑھوں؟واضح رہے کہ میں شام کو روزانہ بڑوڈا واپس ہوجاتاہوں۔

    سوال: میں احمد آباد میں ملازمت کرتاہوں اور بروڈا میں رہتاہوں، میں روزانہ ٹرین یا بس سے آتاہوں ، بروڈا اور احمد آباد کے درمیان ۱۲۵ کلو میٹر کی مسافت ہے، تو کیا میں قصر پڑھوں یا پوری نماز پڑھوں؟واضح رہے کہ میں شام کو روزانہ بڑوڈا واپس ہوجاتاہوں۔

    جواب نمبر: 56164

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1468-1468/M=1/1436-U87 صورت مسئولہ میں جب کہ بڑودہ اور احمد آباد کے درمیان شرعی مسافت ہے اور روزانہ آمد ورفت ہوتی ہے تو آپ راستے میں اوراحمد آباد میں قصر کریں گے اور اگر کسی مقیم امام کی اقتدا میں نماز ادا کرتے ہیں تو پوری نماز پڑھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند