عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 56154
جواب نمبر: 56154
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 39-39/Sd=1/1436-U جو اہل حدیث سخت متعصب ہو اور بزرگان دین پر لعن طعن کرتا ہو یا وہ نماز میں ایسا عمل کرے جس سے مذہب احناف کے مطابق نماز مکروہ ہوتی ہے، تواس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے، اسی طرح بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ ویکرہ تقدیم الفاسق کراہة تحریم وکذا المبتدع - وذہب عامة المشائخ إلی الجواز إذا کان یحتاط في موضع الخلاف وإلا فلا۔ الخ (الدر المختار مع رد المحتار: ۳/۲۹۹-۳۰۲، زکریا، دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند