• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 55979

    عنوان: کیا جس شخص پر قضائے عمری لازم ہو اس کو نوافل نہیں پڑھنے چائیں؟

    سوال: کیا جس شخص پر قضائے عمری لازم ہو اس کو نوافل نہیں پڑھنے چائیں؟

    جواب نمبر: 55979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1938-1652/B=12/1435-U بہتر تو یہی ہے کہ پہلے فرائض کی ذمہ داری سے سبکدوش ہوجائے یعنی اسے جس قدر بھی وقت ملے قضائے عمری پڑھے کیونکہ یہ ضروری ہے اور نوافل پڑھنا ضروری نہیں ہے، اس لیے عقلمندی یہی ہے کہ جو اوقات نوافل میں لگائے اسے چھوڑکر قضائے عمری میں لگائے ویسے اگر کوئی نفل پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے اس کی نماز نفل ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند