• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 55741

    عنوان: ہماری طرف کچھ لوگ سنت کے بعد اجتماعی دعا مانگتے ہیں اور بعض فرض کے بعد۔ سوال یہ ہے کہ اجتماعی دعا سنت کے بعد ہے یا فرض کے بعد؟ کیا یہ ٹھیک ہے؟ یہ بدعت تو نہیں ہے؟ شکریہ

    سوال: ہماری طرف کچھ لوگ سنت کے بعد اجتماعی دعا مانگتے ہیں اور بعض فرض کے بعد۔ سوال یہ ہے کہ اجتماعی دعا سنت کے بعد ہے یا فرض کے بعد؟ کیا یہ ٹھیک ہے؟ یہ بدعت تو نہیں ہے؟ شکریہ

    جواب نمبر: 55741

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1759-1484/B=12/1435-U سنت تو انفرادی طور پر پڑھی جاتی ہے، لہٰذا سنت کے بعد اجتماعی دعا کا کوئی جواز نہیں ہے، سنت اپنی اپنی پڑھ کر لوگ اپنے اپنے گھروں کوچلے جائیں، سنتوں کے بعد دعاوٴں کا اہتمام کرنا اور اسے ضروری سمجھنا اور نہ کرنے والوں پر نکیر کرنا یہ سب بدعت میں داخل ہوگا۔ ہاں احادیث میں فرض کے بعد دعا کی جلد قبولیت کا ذکر ملتا ہے، لہٰذا فرضوں کے بعد دعا کرلیا کریں، مگر اس میں بھی اجتماعی طریقہ سے دعا کا اہتمام ثابت نہیں، کہیں کبھی انفرادی طور پر بھی کرلیا کریں تاکہ لوگ اجتماعی دعا کو ضروری نہ سمجھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند