• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 54075

    عنوان: میں ہندوستان کا رہنے والا ہوں، آفیشل (سرکاری )کام کی وجہ سے میں واسا، فن لینڈ ، یوروپ ، تین ہفتے کے لیے آیا ہوں۔ رمضان شروع ہونے والا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ یہاں دن بہت لمبا ہوتاہے ․․۱۹، ۲۰ گھٹنے ، مغرب کا وقت بھی بہت دیر سے ہوتاہے رات پونے بارہ بجے ۔ وقت کے مسئلے کی وجہ سے میں مغرب، عشاء اور فجر کی نماز نہیں پڑھ رہا ہوں۔ یہاں کے وقت کے حساب سے مشورہ دیں کہ میں نماز اور روزہ کے لیے کیا کروں؟

    سوال: میں ہندوستان کا رہنے والا ہوں، آفیشل (سرکاری )کام کی وجہ سے میں واسا، فن لینڈ ، یوروپ ، تین ہفتے کے لیے آیا ہوں۔ رمضان شروع ہونے والا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ یہاں دن بہت لمبا ہوتاہے ․․۱۹، ۲۰ گھٹنے ، مغرب کا وقت بھی بہت دیر سے ہوتاہے رات پونے بارہ بجے ۔ وقت کے مسئلے کی وجہ سے میں مغرب، عشاء اور فجر کی نماز نہیں پڑھ رہا ہوں۔ یہاں کے وقت کے حساب سے مشورہ دیں کہ میں نماز اور روزہ کے لیے کیا کروں؟

    جواب نمبر: 54075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1156-1141/N=10/1435-U آپ جن ملکوں میں گئے ہیں وہ ٹھنڈے ملک ہیں اور وہاں بہترین موسم رہتا ہے، نیز رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، اس مہینہ میں روزہ داروں پر خصوصی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے کہ انھیں بھوک وپیاس کا زیادہ احساس نہیں ہوتا، نیز چند روزوں کے بعد آدمی کی ہمت بڑھ جاتی ہے؛ اس لیے آپ وہاں ماہ رمضان کے روزے ہرگز نہ چھوڑیں، ہمت کریں، ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ کی مدد ہوگی، نیز نمازیں بھی نہ چھوڑیں، دن میں سوکر نیند پوری کرلیا کریں، اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت وطاقت عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند