• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 54000

    عنوان: خواب میں پہچان کی لڑکی سے جماع كرنا؟

    سوال: میری عمر ۲۴ سال ہے اورمیں ایک سوفٹ وئیر کمپنی میں کام کررہا ہوں، الحمد للہ، روزانہ نماز پڑھ رہا ہوں اور غیر محرم سے بچنے کی کوشش کررہا ہوں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب کبھی میں سورہا ہوتاہوں تو ایسا محسوس ہوتاہے کہ ایک جان پہچان کی لڑکی سے جماع کررہا ہوں، وہ میرے رشتہ داروں میں ہے۔اور اس کا چہرہ میرے سامنے آجاتاہے۔ براہ کرم، اس بارے میں مشورہ دیں ۔ میں ایسا نہیں کرنا چاہتاہوں بلکہ اس سے بچنا چاہتاہوں۔

    جواب نمبر: 54000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1119-1119/M=10/1435-U خواب میں ایسا محسوس ہوجانا برا نہیں، بہرحال آپ باوضو سویا کریں اور سونے سے پہلے سورہٴ تبارک الذی الخ چاروں قل، آیت الکرسی پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند