• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 53791

    عنوان: کیا معاہدہ پر امامت کرسکتے ہیں

    سوال: (۱)کیا معاہدہ پر امامت کرسکتے ہیں کیا؟ (۲)دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ شہوانی خواہشات سے بچنے کے لیے کیا کروں؟ براہ کرم، دونوں مسئلوں کاجواب دے کر احسان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 53791

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1172-384/L=9/1435-U (۱) معاہدہ سے مراد اجرت لے کر امامت کرنا ہے تو یہ شرعاً درست ہے، فقہائے متأخرین نے ضرورةً امامت پر اجرت لینے کو جائز کہا ہے۔ (۲) اگر شادی نہیں ہوئی ہے تو شادی کا نظم کریں فحش لٹریچر، گندی تصویریں وغیرہ دیکھنے سے گریز کریں، فارغ وقت کو تلاوت ذکر وغیرہ میں مشغول رکھیں، مقوی عذاوٴں کے کھانے میں احتیاط سے کام لیں اور ممکن ہو تو روزہ کی کثرت کریں، ان سب تدابیر کے باوجود اگر اس طرح کے وساوس دل میں آئیں تو اللہ رب العزت کے وعیدوں کا استحضار کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند