عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 53595
جواب نمبر: 53595
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 981-761/D=9/1435-U بالغ ہونے کے بعد جو فرض نمازیں ادا نہیں کی گئیں باقی رہ گئیں ان کا قضا کرنا فرض ہے، آپ پچھلے عرصہ کی قضا نمازوں کا ایک تخمینہ لگالیں مثلاً پہلے سال آپ صرف اوسطاً ایک وقت کی نماز پڑھتے تھے گویا 20% تو اس سا کی تقریبا نو ماہ کی نماز قضا باقی رہیں، دوسرے سال آپ دو وقت کی نماز پڑھتے تھے تو سات ماہ کی نماز ذمہ میں باقی رہی ایک ایک وقت ظہر عصر کا تخمینہ نکالنا تو مشکل ہوگا لہٰذا مجموعہ کا تخمینہ نکال لیں تخمینہ سے جتنے ماہ او ردن کی نماز ذمہ میں باقی نکلے اسے ادا کرنا شروع کردیں اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ہروقت کی ادا نماز کے ساتھ اس وقت کی ایک قضا نماز بھی پڑھ لیا کریں اور یہ نیت کریں کہ میرے ذمہ سب سے پہلے جو فجر کی نماز ہے اسے پرھتا ہوں اسی طرح میرے ذمہ جو سب سے پہلی ظہر کی نماز ہے اسے پڑھتا ہوں جتنے ماہ کی نمازیں باقی ہیں اتنے ماہ تک ایسا ہی کرتے رہیں۔ یا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کاپی پر حاضری رجسٹر کی طرح ہرنماز کا خانہ بنالیں جس تاریخ میں جس وقت کی نماز قضا کریں اس کے خانہ میں حاضری کا نشان لگادیں ان شاء اللہ کچھ دنوں میں قضا نمازیں ادا ہوجائیں گی اور آپ ان کی ذمہ داری سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند