• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 53517

    عنوان: اگر مسجد میں فرض نماز ہو جائے اور لوگ دوبارہ جماعت کرنا چاہیں تو کیا اس جماعت میں شامل ہونا درست ہے؟یا تنہا نماز پڑھ لیں۔

    سوال: اگر مسجد میں فرض نماز ہو جائے اور لوگ دوبارہ جماعت کرنا چاہیں تو کیا اس جماعت میں شامل ہونا درست ہے؟یا تنہا نماز پڑھ لیں۔

    جواب نمبر: 53517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1060-755/L=9/1435-U مسجد محلہ جس میں پنجوقتہ نماز اپنے اوقاتِ مقررہ پر ادا کی جاتی ہو میں جماعت ثانیہ مکروہ ہے، اس لیے اگر کسی مسجد میں فرض نماز کے بعد دوسری جماعت پوری ہو تو اس میں شرکت نہ کی جائے؛ بلکہ تنہا تنہا نماز ادا کرلی جائے، صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عادتِ شریفہ تھی کہ اگر ان کی جماعت فوت ہوجاتی تو تنہا تنہا اداکرتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند