• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 53440

    عنوان: راستے میں میں نماز قصر پڑھوں ؟

    سوال: میں پشاور میں رہتا ہوں اور اسلام آباد میں پڑھتا ہوں اس لیے مجھے 160 کلومیٹر کا سفر کرنا ہوتا ہے، اس سفر کے دوران راستے میں مثلاً موٹرکے راستے میں نماز کا وقت ہو تو نماز پڑھتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں یہ نماز قصر پڑھوں گا یا پوری؟

    جواب نمبر: 53440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1051-752/L=9/1435-U دورانِ سفر چونکہ آپ مسافر ہیں؛ اس لیے راستے میں آپ پر قصر نماز پڑھنا واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند