• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 53316

    عنوان: لاعلمی کی بنا پر بیٹی فجر کی دوسری رکعت میں قرأت نہیں کرتی تھی (کوئی آیت نہیں پڑھتی تھی) کیا ساری نمازیں لوٹانی ہوں گی؟

    سوال: لاعلمی کی بنا پر بیٹی فجر کی دوسری رکعت میں قرأت نہیں کرتی تھی (کوئی آیت نہیں پڑھتی تھی) کیا ساری نمازیں لوٹانی ہوں گی؟

    جواب نمبر: 53316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1287-1026/B=8/1435-U اگر سورہٴ فاتحہ پڑھ کر کوئی آیت نہ پڑھتی تھی تو نفس قراء ة پائی گئی لہٰذا نماز کی فرضیت ادا ہوگئی، البتہ ترک واجب کی وجہ سے ثواب کے اعتبار سے ناقص رہی، لوٹانے کی ضرورت نہیں، آئندہ بیٹی کو اچھی طرح سمجھا دیا جائے تاکہ پھر ایسی غلطی نہ کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند