• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 53212

    عنوان: اگر کسی نماز کا وقت شروع ہوجائے مثلاً فجر کا اور اذان نہیں ہوئی ہے تو اس کی سنتیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: اگر کسی نماز کا وقت شروع ہوجائے مثلاً فجر کا اور اذان نہیں ہوئی ہے تو اس کی سنتیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ مکروہ تو نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 53212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 887-894/N=8/1435-U جی ہاں! وقت ہوجانے کے بعد اگرچہ اذان نہ ہوئی ہو سنتیں پڑھ سکتے ہیں، بلاکراہت جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ سنتیں فرض سے متصل پڑھی جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند