• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 52512

    عنوان: عشاء کے آخر کی دو نفل بیٹھ کر پڑھنا سنت ہے یا نہیں اور بیٹھ کر رکوع کا کیا طریقہ ہے؟

    سوال: عشاء کے آخر کی دو نفل بیٹھ کر پڑھنا سنت ہے یا نہیں اور بیٹھ کر رکوع کا کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 52512

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 957-772/B=6/1435-U کبھی اتباعِ سنت میں ان دو نفلوں کو بیٹھ کر پڑھنا بھی افضل ہے، ہمارے بعض اکابر کا یہ معمول رہا ہے۔ بیٹھ کر نماز پڑھنے میں رکوع کے لیے تھوڑا سا سر جھکائے اتنا نہ جھکائے کہ زمین سے اس کا سر قریب ہوجائے۔ ================ جواب صحیح ہے، البتہ بلاعذر بیٹھ کر نفل پڑھنے میں آدھا ثواب ملے گا۔ (شامی: ۲/۴۸۴ زکریا) (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند