Q. جب بھی میں نماز پڑھتا ہوں تو میں اٹک جاتا ہوں یا کچھ طرح کا تردد ہوجاتا ہے۔ میں الفاظ کو ادا نہیں کرسکتا۔ اگر چہ میں تمام نماز جانتا ہوں تمام الفاظ جانتا ہوں جن کی نماز ادا کرنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ میں نے سوچا کہ اگر میں صحیح طریقہ سے الفاظ کا تلفظ نہیں کروں گا تو نماز مکمل نہیں ہوگی۔ اگر میں الفاظ کو تھوڑا آواز سے ادا کروں تو الفاظ صحیح طریقہ سے ادا کئے جاتے ہیں۔ جس سے دوسرے لوگوں کو کچھ تکلیف ہوتی ہے جو کہ اپنی نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ میں اللہ سے ڈرتا ہوں کہ میں صحیح الفاظ ادا نہیں کرسکتاہوں۔ وہ مجھے سزا دے گا۔ میں سکون سے اور بغیر تردد اور کسی دوسرے کو تکلیف دئے بغیر نمازاداکرنے کے لیے کیا کروں؟