عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 52063
جواب نمبر: 52063
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 735-735/M=6/1435-U (۱) قصداً ایسا نہ کیا جائے، بھول سے ہوجائے تو حرج نہیں، اور نماز بہرصورت ہوجائے گی، اگر بھول سے پہلی رکعت میں سورہٴ ناس پڑھ لی تو دوسری رکعت میں بھی اسی سورت کو پڑھ لیں۔ (۲) ایسی صورت میں ربَّنا آتِنَا فی الدُّنیا حسنةً الخ والی دعا پڑھ سکتے ہیں۔ یا اللہم اغْفِر لَنَا تین مرتبہ پڑھ لیں، اور اگر دعائے قنوت یا د نہیں ہے تو اسے یاد بھی کرتے رہیں اور یاد نہ ہونے تک مذکورہ دعا سے کام چلائں۔ ومن لم یحسن القنوت یقول: {ربنا آتنا فی الدنیا حسنة وفی الآخرة حسنة وقنا عذاب النار} [البقرة: 201) . کذا فی المحیط أو یقول: اللہم اغفر لنا ویکرر ذلک ثلاثا وہو اختیار أبی اللیث. کذا فی السراجیة. (ہندیہ)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند