• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 52056

    عنوان: ایک آدمی امام کے پیچھے کتنی دیر کرسكتا ہے،اس سے زیادہ دیر کرے گا تو نماز ٹوٹ جائے گی، مثال کے طور پر التحیات امام کا پورا ہوگیا امام بالکل کھڑا ہوگیا اور مقتدی اٹھنے کی تیاری کررہا ہے اس میں کتنا فرق ہونا چاہیے۔

    سوال: ایک آدمی امام کے پیچھے کتنی دیر کرکستا ہے،اس سے زیادہ دیر کرے گا تو نماز ٹوٹ جائے گی، مثال کے طور پر التحیات امام کا پورا ہوگیا امام بالکل کھڑا ہوگیا اور مقتدی اٹھنے کی تیاری کررہا ہے اس میں کتنا فرق ہونا چاہیے۔

    جواب نمبر: 52056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 775-646/B=5/1435-U امام تیسری رکعت کے قیام میں ہے تو مقتدی کو جلد از جلد التحیات پوری کرکے تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہوجانا چاہیے،اگر اتنی دیر کردی کہ امام نے تیسری رکعت کا رکوع کرلیا تو ایسی صورت میں مقتدی کو چاہیے کہ تیسری رکعت کا پہلے قیام کرے پھر رکوع میں امام کے ساتھ مل جائے تو نماز فاسد نہ ہوگی، کیونکہ مقتدی لاحق ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند