• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 51540

    عنوان: اگر کوئی شخص سفر کے دوران یا کسی ایسی جگہ جہاں اس پر قصر نماز ہو اگر وہاں وہ مکمل نماز پڑھ لے تو کیا اس کا یہ عمل درست ہے یا غلظ؟

    سوال: اگر کوئی شخص سفر کے دوران یا کسی ایسی جگہ جہاں اس پر قصر نماز ہو اگر وہاں وہ مکمل نماز پڑھ لے تو کیا اس کا یہ عمل درست ہے یا غلظ؟

    جواب نمبر: 51540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 509-167/L=5/1435-U مسافر اگر دو رکعت کی جگہ چار رکعت پڑھ لے تو اس میں تفصیل یہ ہے کہ اگر وہ دو رکعت پر قعدہ کرلیتا ہے تو اس کی نماز درست ہوگئی، لیکن ایسا کرنا برا ہے، اور اگر وہ دو رکعت پر قعدہ نہیں کرتا ہے تو نماز درست نہ ہوئی۔ فلو أتَم مسافر إن قعد في القعدة الأولی تم فرضہ ولکنہ أساء (درمختار مع الشامي: ۲/۶۰۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند