• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 50938

    عنوان: آپ سے ایک بات پوچھنی ہے کہ اکثر مسجد میں جاؤں تو فرض نماز کا وقت ہوجا تاہے ، کچھ ہی منٹ باقی رہتے ہیں ، اس میں چار سنت نہیں پڑھ پاتاہوں وقت کی وجہ سے تو کیا میں تحیةالمسجد کی دو رکعت پڑھ سکتاہوں؟ مہربانی کرکے بتائیں۔ اللہ آپ کو اس کا اجردے ۔

    سوال: آپ سے ایک بات پوچھنی ہے کہ اکثر مسجد میں جاؤں تو فرض نماز کا وقت ہوجا تاہے ، کچھ ہی منٹ باقی رہتے ہیں ، اس میں چار سنت نہیں پڑھ پاتاہوں وقت کی وجہ سے تو کیا میں تحیةالمسجد کی دو رکعت پڑھ سکتاہوں؟ مہربانی کرکے بتائیں۔ اللہ آپ کو اس کا اجردے ۔

    جواب نمبر: 50938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 304-304/M=3/1435-U اگر جماعت کھڑی ہونے کا وقت قریب ہوگیا ہواور چار رکعت سنت پڑھنے کا تو وقت نہ ہو لیکن تحیة المسجد دو رکعت پڑھی جاسکتی ہو تو تحیة المسجد پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند