• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 50332

    عنوان: مجھے پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں اور پریشانی یہ ہے کہ جب میں رکوع یا سجدے میں جاتا ہوں تب ہی آتے ہیں، ورنہ کتنا بھی ٹہل لوں نہیں آتے۔ نماز میں بہت پریشانی ہوتی ہے، کبھی کبھی نماز پڑھ کے دیکھتا ہوں تو قطرے نکلے ہوئے ہوتے ہیں، کیا کروں؟

    سوال: مجھے پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں اور پریشانی یہ ہے کہ جب میں رکوع یا سجدے میں جاتا ہوں تب ہی آتے ہیں، ورنہ کتنا بھی ٹہل لوں نہیں آتے۔ نماز میں بہت پریشانی ہوتی ہے، کبھی کبھی نماز پڑھ کے دیکھتا ہوں تو قطرے نکلے ہوئے ہوتے ہیں، کیا کروں؟

    جواب نمبر: 50332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 241-238/N=2/1435-U اگر رکوع کے لیے جھکنے میں اور سجدہ کے لیے پیشانی وغیرہ زمین کی طرف لے جانے یا اس پر رکھنے میں آپ کو عام طور پر پیشاب کے قطرے آجاتے ہیں تو آپ بیٹھ کر نماز پڑھیں اور رکوع وسجدہ کے لیے صرف اشارہ کریں، آپ کی نماز ہوجائے گی، اور اگر بیٹھنے میں بھی عام طور پر قطرے آجاتے ہیں تو کھڑے ہوکر اشارہ سے نماز پڑھیں، کذا في الدر الرد (کتاب الصلاة، باب صلاة المریض: ۲/۵۶۵ ط مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند