• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 50168

    عنوان: سفر كے دوران موٹر پر نماز

    سوال: لطفادربارہ نماز درداخل موتر کمی تفصیل بدھیدگاھے در سفر در ایور موتر را ایستادہ نمی کند وگاھے ھم نسبت بہ بندش راہ خوف خروج وقت نماز میباشد وگاھے ھم اینجادر افغانستان بر روی زمین مکمل برف میباشد پس نمازدرداخل موتر چہ طور ہست۔

    جواب نمبر: 50168

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 188-188/M=2/1435-U صورت مسئولہ میں آپ اگر وقت کے اندر کار کو رُکواکر باہر نماز پڑھ سکتے ہیں تو ایسا ضرور کریں، راستہ کی بندش سے مراد اگر ٹریفک نظام کی وجہ سے گاڑی کا رک جانا ہے تو اس صورت میں اگر توقع یہ ہو کہ گاڑی اتنی دیر کھڑی رہے گی کہ آپ اتر کر نماز پڑھ سکتے ہیں تو فوراً پڑھ لیں، اگر دوران نماز گاڑی کھلنے بھی لگے تو نماز توڑکر سوار ہوسکتے ہیں، اور اگر اندیشہ ہو کہ گاڑی اتنی دیر نہیں رک سکتی اور گاڑی کو راستہ میں کہیں رکواکر نماز پڑھنا آپ کے اختیار میں نہ ہو اور منزل کا انتظار کرنے میں نماز کا وقت نکل جانے کا خطرہ ہو توایسی صورت میں کار پر جس طرح ممکن ہو نماز پڑھ لیں اور پھر بعد میں نماز کا اعادہ کرلیں، زمین پر برف ہونے کی صورت میں اس پر پلاسٹک وغیرہ کچھ بچھاکر نماز پڑھی جاسکتی ہے، اکر کار سے اترکر کھڑے ہوکر نماز پڑھنے پر قادر ہے اور ہلاکت کا کوئی اندیشہ بھی نہیں تو برف کی وجہ سے کار میں بیٹھ کر نماز پڑھ لینا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند