• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 49974

    عنوان: نماز کے بعد مناجات مع رفع الیدین جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: نماز کے بعد مناجات مع رفع الیدین جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 49974

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 361-69/B=3/1435-U فرض نمازوں کے بعد دعا کی قبولیت کا ذکر صحیح احادیث میں آیا ہے، نیز متعدد احادیث میں دعا کے اندر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ اٹھانا، پھر بعد میں اپنے چہرہ پر ہاتھ پھیرنا بھی ثابت ہے، علاوہ ازیں علامہ محدث ابن السنی نے اپنی کتاب عمل الیوم واللیلة ص۴۸-۴۹ مطبوعہ دائرة المعارف حیدرآباد میں اپنی سند کے ساتھ ایک حدیث مرفوع لکھی ہے، اور وہ یہ ہے: عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ قَالَ: ”مَا مِنْ عَبْدٍ بَسَطَ کَفَّیْہِ فِي دُبُرِ کُلِّ صَلَاةٍ، ثُمَّ یَقُولُ: اللَّہُمَّ إِلَہِي وَإِلَہَ إِبْرَاہِیمَ، وَإِسْحَاقَ، وَیَعْقُوبَ، وَإِلَہَ جَبْرَائِیلَ، وَمِیکَائِیلَ، وَإِسْرَافِیلَ عَلَیْہِمُ السَّلَامُ، أَسْأَلُکَ أَنْ تَسْتَجِیبَ دَعْوَتِی، فَإِنِّي مُضْطَرٌّ، وَتَعْصِمَنِي فِي دِینِي فَإِنِّي مُبْتَلًی، وَتَنَالَنِي بِرَحْمَتِکَ فَإِنِّي مُذْنِبٌ، وَتَنْفِیَ عَنِّي الْفَقْرَ فَإِنِّي مُتَمَسْکِنٌ، إِلَّا کَانَ حَقًّا عَلَی اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا یَرُدَّ یَدَیْہِ خَائِبَتَیْنِ“․ اس حدیث میں ہرنماز کے بعد صراحت کے ساتھ ہاتھ اٹھاکر دعا کرنے کا ذکر موجود ہے، اس لیے نماز کے بعد مناجات میں رفع یدین کیا جائے تو درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند