• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 49776

    عنوان: ایک شخص نماز میں اس حال میں آکر شریک ہوا کہ امام ایک رکعت پڑھ چکا تھا اب کیا یہ شخص ثنا پڑھے نہ پڑھے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ ایک شخص نماز میں اس حال میں آکر شریک ہوا کہ امام ایک رکعت پڑھ چکا تھا اب کیا یہ شخص ثنا پڑھے نہ پڑھے؟احسن الفتوی (جلد سوم، صفحہ میں (382) میں لکھا ہے کہ اگر امام کے ساتھ جہری نماز میں شریک ہوتو نہ پڑھے اور سری نماز میں امام کے ساتھ بھی پڑھے اور قضاء مافات کے وقت بھی دوبارہ پڑھے تو کیا ایک نماز میں دو مرتبہ ثنا پڑھی جاسکتی ہے؟ براہ کرم، جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 49776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 161-161/M=2/1435-U سری نماز میں دو مرتبہ ثنا پڑھی جاسکتی ہے، امام جس وقت جہری قرأت کررہا ہو اس وقت مسبوق ثنا نہ پڑھے۔ احسن الفتاوی جلد نمبر ۳ میں اسی صفحہ پر مذکور مسئلہ شامی اور کبیر کے حوالے سے لکھا ہوا ہے، عربی عبارت میں وجہ بھی تحریر ہے، اس کو دیکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند