• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 49496

    عنوان: میں قیام نہیں کرسکتاہوں، نہ ہی قیام کی طاقت رکھتاہوں ، سجدہ بھی نہیں کرسکتا

    سوال: جناب ہر نماز کے ساتھ اس کی قضائے عمری صرف فرض نماز پڑھتاہوں ، یہ طریقہ ٹھیک ہے یا نہیں؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ اور میں قیام نہیں کرسکتاہوں، نہ ہی قیام کی طاقت رکھتاہوں ، سجدہ بھی نہیں کرسکتا، صرف تھوڑی سی جتنی طاقت ہے جھک جاتاہوں جہاں تک جھک سکتاہوں پر رکوع میں تھوڑاسا جھک سکتاہوں، سجدے میں پوری طرح جتنا جھک سکتاہوں، اب مسئلہ یہ ہے کہ رکوع میں بھی اتنا ہی جھکوں جنتا سجدے میں جھکتاہوں ؟ یعنی جہاں تک جھک سکتاہوں یا تھوڑاساہی جھکوں؟

    جواب نمبر: 49496

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 214-177/H=3/1435-U آپ کا عمل ٹھیک ہے کہ رکوع میں کم اور سجدہ میں زیادہ جھکتے ہیں اوردونوں یعنی رکوع سجدہ میں برابر جھکنا یہ عمل درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند